ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا ضروری؛ بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر نے افسران کو یہ کام فوری مکمل کرنے کی دی ہدایت

ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا ضروری؛ بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر نے افسران کو یہ کام فوری مکمل کرنے کی دی ہدایت

Thu, 11 Aug 2022 18:48:39    S.O. News Service

بھٹکل 11/اگست (ایس او نیوز)  جس طرح بینک اکاونٹ اور پین کارڈ کو آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنا ضروری  ہوتاہے، اُسی طرح اب ووٹر شناختی کارڈ کو بھی آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنا ضروری ہے۔ اس تعلق سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی کی صدارت میں بھٹکل منی ودھان سودھا میں آفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے  بھٹکل کے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے ووٹر شناختی کارڈ کو  آدھار کارڈ سے لنک کریں۔ انہوں نے  بتایا کہ عوام سرکاری ویب سائٹ پر یا اپنے موبائل پر  ایک ایپ ڈاون لود کرکے  گھر بیٹھے بھی یہ کام کرسکتے ہیں یا پھر   قریبی PDO سے رابطہ کرکے یا  اپنے اپنے  پولنگ سینٹر پہنچ کر بھی  لنک کرایا جاسکتا ہے۔

اے سی ممتادیوی نے افسران پر زور دیا کہ اگلے سال  اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے  جلد سے جلد  ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا  نقلی ووٹوں  کو روکنے کے لئے  سرکار نے  یہ قدم اُٹھایا ہے۔ جس کے لئے عوام الناس  سے انہوں نے تعاون کرنے کی درخواست کی۔

گھر بیٹھے  آن لائن کے ذریعے  آدھار کارڈ کو ووٹر آئی ڈی سے لنک کرنے  کے لئے  نیشنل ووٹرس سروس  پورٹل  https://www.nvsp.in/  پر جاکر تفصیلات درج کی جاسکتی ہے۔ یا پھر گوگل پلے اسٹور پر جاکر پہلے ووٹر ہیلپ لائن ایپ  (Voter helpline App) کو اپنے موبائل پر ڈاون لوڈ کرکے بھی  یہ کام آسانی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔

آج کی میٹنگ میں بھٹکل تحصیلدار ڈاکٹر سومنتھ سمیت کافی دیگر سرکاری افسران موجود تھے۔


Share: